• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 602011

    عنوان: عضو کو دو تکیوں کے درمیان رگڑ کر منی خارج کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال : (۱)عضو کو دو تکیوں کے درمیان رگڑ کر منی خارج کرنا کیسا ہے ؟

    (۲) بد نظری (فحش فلمیں)سے نجات کیسے پائیں؟

    (۳) مجھے 7 سال سے مشت زنی کا عادی ہوں اسے کیسے بچا جائے ؟

    (۴) ان سے نجات کیلئے مجھے خصوصی دعا کیجئے ۔

    (۵) آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

    جواب نمبر: 602011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 357-303/M=05/1442

     (۱) ناجائز فعل ہے، اس سے بچنا چاہئے۔

    (۲، ۳، ۴) اِن گناہوں سے بچنے کے لیے تھوڑی ہمت، حوصلہ اور عزم مصمم کی ضرورت ہے، فحش فلمیں دیکھنے سے نجات پانے کے لیے اسکرین ٹچ موبائل کا استعمال چھوڑدیں، ضرورت کے لیے سادہ موبائل رکھیں، خلوت (تنہائی) میں گناہ کا وسوسہ زیادہ آتا ہے، اگر گناہ کا داعیہ پیدا ہو اور آپ تنہائی میں ہوں تو خلوت سے نکل جائیں، اور گناہ پر عذاب کا تصور کریں، اگر شادی نہ ہوئی ہو تو جلد شادی کرنے کی کوشش کریں، ہو سکے تو کسی متبع سنت و صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرکے ان کی ہدایات پر عمل کریں، درود شریف اور ذکر کی کثرت رکھیں، ان شاء اللہ گناہ سے نجات ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند