• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1580

    عنوان:

    حکومتی سطح پر ممانعت کا بےباوجود یونانی دواؤں کی خرید وفروخت کرنا؟

    سوال:

    میں ہندستانی ہوں،سعودی عرب میں میر ی یونانی دواوٴں کی ایک دکان ہے۔ سعودی عرب میں شاہی حکومت ہے۔ بادشاہ اور ان کے وزراء مفید چیزوں کی اجازت دیتے ہیں اور نقصان دہ چیز وں سے روکتے ہیں۔ یہاں کی شاہی حکومت میں یونانی دواوٴں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم میں اور دوسرے چند دکان دار یونانی دوائیں بیچتے ہیں جوکہ غیر قانونی ہے۔ اس قسم کا بزنس اسلام میں جائز ہے نہیں؟ کیا میں یہ دوائیں بیچ سکتا ہوں یا نہیں؟ براہ کرم ،شرعی رو سے مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 520/ م= 522/ م

     

    یونانی دواوٴں میں حرام و ناپاک اشیاء نہ ملائی جاتی ہوں اور نہ وہاں کے لوگوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہوں تو شرعاً یونانی دواوٴں کی خرید و فروخت میں مضائقہ نہیں، جائز ہے لیکن جب سعودی حکومت کی طرف سے یونانی دوائیں بیچنے پر پابندی ہے تو اس قانون کی خلاف ورزی سے بچنا چاہیے اور کوئی ایسا کاروبار کرنا چاہیے کہ شرعاً و قانوناً دونوں اعتبار سے اس کی اجازت ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند