• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601035

    عنوان:

    اپنی شكل دكھائے بغیر صرف آڈیو كے ساتھ ویڈیو بناكر اپلوڈ كرنا؟

    سوال:

    میں یوٹیوب پر کھانے کی ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہوں اور اس میں اپنی شکل نہیں دکھاتی، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں اس طرح کی ویڈیو صرف اپنی آواز سے بنا سکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 601035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 214-261/M=05/1442

     آپ یوٹیوب پر کھانے کی جو ویڈیوز اَپلوڈ کرتی ہیں اس میں آپ اگرچہ اپنی شکل نہیں دکھاتی ہیں لیکن چہرے کے علاوہ اگر بقیہ اعضاء کا دکھانا پایا جاتا ہے اور آپ کی آواز بھی نامحرم تک پہونچتی ہے تو یہ درست نہیں، اس سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند