• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69432

    عنوان: گیم کھیل کر یا اشتہار پر کلک کرکے پیسے کمانا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کچھ موبائل سوفٹ ویئر ایسی دستیاب ہیں جس میں آپ گیم اور کوئز کھیل کر پیسے کماسکتے ہیں، یا اشتہار دیکھ کر اور سروے کرکے پیسے کماسکتے ہیں تو کیا اس طرح کی کمائی کرنا حلال ہے؟

    جواب نمبر: 69432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1014-920/D37=01/1438
    اگر اشتہار کسی ناجائز چیز مثلاً فوٹو وغیرہ پر مشتمل ہو یا ناجائز اشیاء مثلاً شراب وغیرہ کے بارے میں ہوتو ایسے اشتہار کو کلک کرکے پیسہ کمانا ناجائز ہے اور اگر جائز چیزوں پر مشتمل ہو اور ناجائز اشیاء کے بارے میں نہ ہوتو ایسے اشتہار کو کلک کرکے پیسہ کمانے کی گنجائش ہے جہاں تک گیم اور کوئز کھیل کر پیسہ کمانے کا تعلق ہے تو اس کی کیا صورت ہوتی ہے آپ اس کو اچھی طرح واضح کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند