• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 27226

    عنوان: (۱) میرے پاس کچھ روپئے ہیں، کن چیزوں پر لگانا بہتر ہے؟شادی کا محل(کافر کی شادی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے ساتھ ) 
    (۲) فیکٹری کی شیڈ بکری کے لیے آئی ہے، کیا مرد اور عورت ایک ساتھ کام کرنے والے جوتے کی فیکٹری کو کرایہ پر دے سکتے ہیں؟(کیا عورت کوبھی پردہ کرانے کا ذمہ دار میں ہی ہوں گا؟) کیوں کہ میں شیڈ کرایہ پہ دینے کے لیے کسی جوتے کی فیکٹری کے مالک سے شیڈ کے خالی ہونے کے بارے میں بتانا ہے۔ یا کیا کافر کو شادی محل کرایہ پر دے سکتے ہیں ؟ کافر کی شادی میں استعمال ہونے والی چیز ۔ (۳) شادی محل میں کوئی شراب کے (مہمان یا باروچی ) استعمال کرنے سے گناہ ہوگا؟(۴) کافر اپنی بھانجی کی لڑکی سے شادی کرتے ہیں، کیا اس پر ہم سے سوال ہوگا؟
    (۵) میرے دل میں یہ سوال آتاہے کہ ہم نے کافر کو کرایہ پر جو دکادی ہے اور اس میں وہ پوجا بھی کرتے ہیں، ہوسکتاہے کہ شراب پیتے ہیں، میرے دل میں اس طرح کی باتیں آتی ہیں۔ اللہ مجھے معاف کرے ۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: (۱) میرے پاس کچھ روپئے ہیں، کن چیزوں پر لگانا بہتر ہے؟شادی کا محل(کافر کی شادی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے ساتھ ) 
    (۲) فیکٹری کی شیڈ بکری کے لیے آئی ہے، کیا مرد اور عورت ایک ساتھ کام کرنے والے جوتے کی فیکٹری کو کرایہ پر دے سکتے ہیں؟(کیا عورت کوبھی پردہ کرانے کا ذمہ دار میں ہی ہوں گا؟) کیوں کہ میں شیڈ کرایہ پہ دینے کے لیے کسی جوتے کی فیکٹری کے مالک سے شیڈ کے خالی ہونے کے بارے میں بتانا ہے۔ یا کیا کافر کو شادی محل کرایہ پر دے سکتے ہیں ؟ کافر کی شادی میں استعمال ہونے والی چیز ۔ (۳) شادی محل میں کوئی شراب کے (مہمان یا باروچی ) استعمال کرنے سے گناہ ہوگا؟(۴) کافر اپنی بھانجی کی لڑکی سے شادی کرتے ہیں، کیا اس پر ہم سے سوال ہوگا؟
    (۵) میرے دل میں یہ سوال آتاہے کہ ہم نے کافر کو کرایہ پر جو دکادی ہے اور اس میں وہ پوجا بھی کرتے ہیں، ہوسکتاہے کہ شراب پیتے ہیں، میرے دل میں اس طرح کی باتیں آتی ہیں۔ اللہ مجھے معاف کرے ۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 27226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1689=1699-12/1431

    روپیہ خیر کے کاموں میں لگانا بہتر ہے، مثلاً مسجد، مدرسہ وغیرہ بنوادیں، شادی محل یا دوکان وغیرہ غیرمسلم کو کرایہ پر دے سکتے ہیں، لیکن اگر پہلے سے معلوم ہو کہ شادی محل وغیرہ میں شراب نوشی اور پوجاپاٹ بھی ہوں گے تو کرایہ پر دینے سے احتراز کریں، اور مناسب تو یہ ہے کہ شادی محل بنوانے ہی سے احتراز کریں، فیکٹری کی شیڈ کیا چیز ہے؟

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند