• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600911

    عنوان: كیا حرام غذا كھانے سے نماز قبول نہیں ہوتی؟

    سوال:

    کیا حرام کا ایک لقمہ کہانے سے 40 دن تک نماز قبول نہیں ہوتی؟

    جواب نمبر: 600911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 283-227/H=03/1442

     حدیث شریف میں یہ ہے ان العبد لیقذف اللقمة الحرام فی جوفہ ما یتقبل اللہ منہ عمل اربعین یوماً اھ (المعجم الاوسط، رقم: ۶۴۹۵) یعنی بندہ جب حرام لقمہ پیٹ میں ڈال لیتا ہے تو چالیس دن تک اُس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا اور یہ ظاہر ہے کہ عمل میں نماز بھی داخل ہے قبول نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ قبول ہونے پر جو اجر و ثواب ملتاوہ نہیں ملے گا؛ البتہ ذمہ سے فرض ساقط ہو جائے گا مثلاً نماز اِس حالت میں پڑھ لی تو اُس پر ادائیگی کا حکم ہوگا اُس کا لوٹانا واجب نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند