• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6548

    عنوان:

    ہمارے لیپ ٹاپ پر وائرلیس نیٹ کے سگنل رہتے ہیں ۔ ہم نہیں جانتے کس کے ہیں۔ کیا ہم یہ وائرلیس نیٹ استعمال کرسکتے ہیں؟ کیا یہ چوری ہے؟

    سوال:

    ہمارے لیپ ٹاپ پر وائرلیس نیٹ کے سگنل رہتے ہیں ۔ ہم نہیں جانتے کس کے ہیں۔ کیا ہم یہ وائرلیس نیٹ استعمال کرسکتے ہیں؟ کیا یہ چوری ہے؟

    جواب نمبر: 6548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1134=1071/ د

     

    وائرلیس نیٹ کس کا ہے؟ یہ آپ کو معلوم نہیں تو بلا اس کی اجازت کے محض سگنل آجانے سے اس وائرلیس نیٹ کا استعمال کرنا آپ کے لیے جائز نہیں ہے، یقینا یہ چوری ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند