متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 6628
کیا دوسرے ممالک سے بچوں اور بڑوں کے استعمال شدہ کپڑے، جوتے، کھلونے اور تکئے، بستر وغیرہ پاک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
کیا دوسرے ممالک سے بچوں اور بڑوں کے استعمال شدہ کپڑے، جوتے، کھلونے اور تکئے، بستر وغیرہ پاک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 662801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 656=656/ م
جی ہاں، پاک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن غیروں کی وہ اشیاء جو ان کے یہاں شعار کی حیثیت رکھتی ہیں، مثلاً ٹائی وغیرہ، ان کا استعمال مسلمانوں کے لیے درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کسی مریض کو خون دینا شریعت میں جائز ہے یا نہیں؟
اسلام میں تصویر کی اجازت نہیں ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ : (۱) نوٹوں میں تصویر ہوتی ہے۔ (۲) اسمبلی ہال، سرکاری آفس اور دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری آفسوں میں لیڈروں کی تصویریں چسپاں ہوتی ہیں۔ اس بابت میری رہنمائی فرماویں، کیا ان تصویروں کو لگانے میں معافی ہے یا یہ ناجائز ہے؟
4302 مناظرمیں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس پیسہ کا کیا کریں گے جو کہ حرام ذریعہ سے کمایا گیا ہو؟
2092 مناظرمیری شادی کو گیارہ سال ہوگئے ہیں لیکن میری کوئی اولاد نہیں ہے۔ میری بیوی دو بار حاملہ ہوئی لیکن حمل ٹھہرا نہیں اور آپریشن کرانا پڑا۔ جس میں کہ ان کی دونوں ٹیوب نکال دی گئی اس لیے ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اب ماں نہیں بن سکتی کیوں کہ ٹیوب سے ہوکر ہی بچہ پیٹ میں آتاہے۔ سوال یہ ہے کہ کی کیا ہم ٹیسٹ ٹیوب بے بی حاصل کرسکتے ہیں (اس میں عورت کا بیضہ اور آدمی کا نطفہ لے کر ٹیسٹ ٹیوب میں تخم ریزی کی جاتیہے اور اس کے بعد جب بچہ بن جاتا ہے تو عورت کے پیٹ میں منتقل کردیا جاتا ہے اور پھر وقت پورا ہونے پر ولادت ہوتی ہے)۔
3134 مناظرمیرا
دوست اسکول میں پینٹ ٹخنوں سے اوپر رکھتا ہے۔ اس کو ٹیچر نے کہا کہ پینٹ نیچے کرو
اس نے کہا کہ یہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اس نے ہمارے ایک مسلمان
ٹیچر سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ لازمی نہیں ۔ اپنا اختیار ہے ٹخنہ ننگا کرو یا
نہ کرو۔ اس مسئلہ میں آپ کی طرف سے فتوی کی ضرورت ہے۔
چوری کی بجلی سے کھانا پکانا
2951 مناظربھوت، پریت، جنات، خبیث کی گھوسٹ ویڈیو بنانا یوٹیوب پر اَپلوڈ کرنا
3752 مناظر