• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5030

    عنوان:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اگر کوئی صحیح کام کرانے کے لیے ہم نے کسی حکومتی محکمہ کو رشوت دی ہو تو کسی اور ذریعہ سے حکومت سے ہم وہ رقم وصول کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا اگر کوئی صحیح کام کرانے کے لیے ہم نے کسی حکومتی محکمہ کو رشوت دی ہو تو کسی اور ذریعہ سے حکومت سے ہم وہ رقم وصول کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 5030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 613/ ب= 503/ ب

     

    اگر ناجائز پیسے بطور ظلم کے آپ سے حکومت نے لیا ہے تو اپنی اسی قدر رقم کسی اور ذریعہ سے حکومت سے آپ وصول کرسکتے ہوں تو آپ کے لیے گنجائش ہے۔

     

    نوٹ: مذکورہ رقم اگر حکومت کے کھاتے میں نہیں گئی ہے تو حکومت سے وصول کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند