• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57616

    عنوان: میرا کاروبار رنگین مچھلی کا ہے جسے کانچ کے ڈبے میں رکھا جاتاہے ، یہ کاروبار شریعت میں کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور رنگین چڑیا کا پالنا یا بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ اسی کے ساتھ ساتھ طوطا کا پنجرے میں پالنا یا بیچنا صحیح ہے یا غلط ؟

    سوال: میرا کاروبار رنگین مچھلی کا ہے جسے کانچ کے ڈبے میں رکھا جاتاہے ، یہ کاروبار شریعت میں کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور رنگین چڑیا کا پالنا یا بیچنا جائز ہے یا نہیں؟ اسی کے ساتھ ساتھ طوطا کا پنجرے میں پالنا یا بیچنا صحیح ہے یا غلط ؟

    جواب نمبر: 57616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 333-270/D=4/1436-U پرندوں کے پنجرے میں رکھنے، پالنے، بیچنے کو فقہاء نے جائز لکھا ہے بشرطیکہ ان کے لیے کھانے پینے کا انتظام کریں، اسی سے مچھلیوں کے مذکورہ کار وبار کا بھی جواز معلوم ہوتا ہے جب کہ ان کے کھانے کا انتظام کیا جائے بالخصوص آکسیجن وغیرہ کی خوب نگرانی رکھی جائے۔ في المجتبی رامزًا: لا بأس بحبس الطیور والداج في بیتہ ولکن یعلفہا وہوخیر من إرسالہا في السک، (الشامي: ۹/۴۹۰، ط: دارالکتاب) وفي ”فتاوی العلامة قاري الہدایة“ سئل ہل یجوز حبس الطیور المغردة وہل یجوز عتقہا وہل في ذلک ثواب․․․ فأجاب یجوز حبسہا للاستئناس بہا․ الخ (أیضًا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند