متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 606255
کسی کو ذہنی اذیتیں دے کر مارنا
کسی کو ذہنی اذیتیں تکلیفیں دے کر مارنا کیسا ہے ؟ اسلام میں ایسے شخص کے لیے کیا سزا ہے دُنیا اور آخرت ،دونوں کے اعتبار سے بتائیں۔
جواب نمبر: 60625503-Oct-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 118-83/B=02/1443
ذہنی اذیت کی بہت سی صورتیں ہیں۔ ویسے کسی مسلمان کا دل دُکھانا اور پھر معافی نہ مانگنا بہت بڑا گناہ ہے۔ اسلامی حکومت ہو تو شرعی قاضی کے سامنے اسے پیش کرنا چاہئے۔ وہ اس ذہنی اذیت پر غور وفکر کرکے اپنی صوابدید کے مطابق جو سزا چاہے دے سکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے
ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے جو اس طرح ہے کہ مثلاً ہم اپنے بھینسا سے دوسرے لوگوں کی
بھینسوں کو نئے دودھ(گربھت) کرنے سے جو پیسے ہم لوگوں سے لیتے ہیں کیا ان پیسوں کو
ہم استعمال کرسکتے ہیں؟ یا ایسا کرنا جائزہے یا ناجائز ہے ؟
ایجوکیشن بورڈ کے مدرس کی تنخواہ
2228 مناظرکیا بینک سے ملی سودی رقم سے ہم ٹریفک چلان یا جرمانہ ادا کر سکتے ہیں؟
6896 مناظر