• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 36248

    عنوان: سروس چارج کے نام پر خرید کی قیمت کے علاوہ فی بوری سو روپیہ لیتے ہیں کیا یہ اضافی رقم وصول کرنا ہمارے لیے درست ہے؟

    سوال: کچھ سالوں سے یہ معمول بن گیا ہے کہ ہم اپنے رشتہ داروں کے لیے چاول کی بوری خرید تے ہیں اور سروس چارج کے نام پر خرید کی قیمت کے علاوہ فی بوری سو روپیہ لیتے ہیں، انہیں اس اضافی رقم کے بارے میں معلوم نہیں ہے، ہم صرف انہیں بوری کی قمت بتاتے ہیں اور وہ آرڈر دیتے ہیں۔ سوال یہ کہ کیا یہ اضافی رقم وصول کرنا ہمارے لیے درست ہے؟

    جواب نمبر: 36248

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 125=69-2/1433 اگر آپ اپنے رشتہ داروں سے یہ کہہ دیں کہ میں فی بوری سو روپے بطور اجرت کے لوں گا تو اس کے بعد آپ کے لیے اجرت مقررہ کے بقدر رقم لینے کی گنجائش ہوگی، بغیر اجارہ کا معاملہ کیے آپ کے لیے فی بوری کے حساب سے سو روپے زائد لینا درست نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند