• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 147935

    عنوان: دو مختلف ملکوں کی کرنسیوں کا کمی بیشی کے ساتھ باہم ادھار تبادلہ ؟

    سوال: اگر جنس مختلف ہو ،جیسے پاکستانی روپیہ ادھار پر سعودی ریال کے عوض بیچا ، چاہے کمی بیشی سے ہو، جائز ہے؟

    جواب نمبر: 147935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 379-313/Sd=5/1438

     دو مختلف ملکوں کی کرنسیوں کا کمی بیشی کے ساتھ باہم ادھار تبادلہ جائز ہے؛ البتہ مجلس عقد میں کسی ایک عوض پر قبضہ ضروری ہے، تاکہ بیع الکالی بالکالی لازم نہ آئے۔ قال ابن عابدین: سئل الحانوتي عن بیع الذہب بالفلوس نسیئةً، فأجاب بأنہ یجوز اذا قبض أحد البدلین ۔۔۔۔ (رد المحتار: ۷/۴۱۴ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند