• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175909

    عنوان: کپاس کو بھاؤ بڑھنے تک روکنا؟

    سوال: کپاس کو بھاؤ بڑھنے تک روک سکتے ہیں ؟ کیا برائے مہربانی رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 175909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:455-386/L=5/1441

    کپاس کو بھاؤ بڑھنے تک روکنے میں مضائقہ نہیں ،یہ احتکارِ ممنوع میں داخل نہیں۔

    (و) کرہ (احتکار قوت البشر) کتبن وعنب ولوز (والبہائم) کتبن وقت (فی بلد یضر بأہلہ)) الدر المختار) وفی رد المحتار: والتقیید بقوت البشر قول أبی حنیفة ومحمد وعلیہ الفتوی کذا فی الکافی.(الدر المختار مع رد المحتار) 6/ 398،الناشر: دار الفکر-بیروت)وفی الہندیة: الاحتکار مکروہ وذلک أن یشتری طعاما فی مصر ویمتنع من بیعہ وذلک یضر بالناس کذا فی الحاوی، وإن اشتری فی ذلک المصر وحبسہ ولا یضر بأہل المصر لا بأس بہ.(الفتاوی الہندیة 3/ 213)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند