• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69010

    عنوان: کیا نائی کا پیشہ حلال ہے یا حرام؟

    سوال: کیا نائی کا پیشہ حلال ہے یا حرام؟ بہت سارے مفتی کہتے ہیں کہ یہ پیشہ تبدیل کردو۔ براہ کرم تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 69010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1034-1058/N=10/1437 نائی کے پیشے میں سب کام ناجائز نہیں، بعض کام جائز بھی ہیں، جیسے: منڈا بنانا، برابر سر کے بال کاٹنا، مونچھیں تراشنا وغیرہ ۔ اور داڑھی مونڈنا یا ایک مشت سے کم پر کاٹنا حرام ہے، اسی طرح انگریزی طرز کے فیشنی بال بنانا مکروہ ہے؛ اس لیے اگر کوئی مسلمان نائی کے پیشے میں صرف جائز کام کرتا ہے، ناجائز کاموں سے بچتا ہے تو اس کا پیشہ جائز ہوگا اور آمدنی بھی، لیکن عام طور پر نائی اپنے پیشے میں جائز، ناجائز سب کام کرتے ہیں؛ اس لیے نائی کو کوئی جائز ذریعہ معاش اختیار کرنے کے لیے کہا جاتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند