• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 1359

    عنوان:

    غیر مسلم کی عیادت یا جنازے میں شرکت کے لیے اس کے گھر جانا کیسا ہے؟ 

    سوال:

    (۱) غیر مسلم کی عیادت کے لیے اس کے گھر جانا جائز ہے یا نہیں؟

    (۲) غیر مسلم کے جنازے میں جانا جائز ہے یا نہیں؟

    (۳) کسی کو ادھار دیا اور اس کا گھر استعمال کے لیے لے لیا ، جب اس کے پاس روپئے ہوگئے تو قرض کی رقم لے کر گھر خالی کردیا، کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 1359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  1185/هـ = 919/هـ)

     

    (۱) جائز ہے۔

    (۲) گنجائش ہے البتہ خاص مذہبی رسم میں شريك نہ ہو جیسے جلانا وغیرہ۔

    (۳) یہ استعمال گھر کا سود کے حکم میں ہے کہ جو حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند