• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11050

    عنوان:

    ان لوگوں کے بارے میں اسلامی احکامات کیا ہیں جو اپنے لڑکوں اور بھائیوں کے نکاح کے بعد زبردستی جہیز لیتے ہیں?

    سوال:

    ان لوگوں کے بارے میں اسلامی احکامات کیا ہیں جو اپنے لڑکوں اور بھائیوں کے نکاح کے بعد زبردستی جہیز لیتے ہیں?

    جواب نمبر: 11050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 245=245/م

    شریعت کی نگاہ میں ایسے لوگ لڑکی والوں پر ظلم کرنے والے ہیں، اور حصولِ مال کا ناحق طریقہ اختیار کرنے والے ہیں۔ ان پر لازم ہے کہ اس طور پر لیا گیا سامان جہیز لڑکی والوں کو واپس کریں، یا اس کی قیمت ادا کردی جائے، یا ان کی اجازت ورضامندی مکمل طریقے سے حاصل کرلی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند