عنوان: زید نے پرائز بونڈ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم سے ایک مکان خریدا۔ اب اس میں خود بھی رہائش پذیر ہے اور ایک حصہ بارہ ہزارروپیہ ماہانہ کرایہ پر دے رکھا ہے۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا یہ سب اس کے لیے جائز ہے اگر نہیں تو تلافی کی کیا صورت ہوگی؟
سوال: زید نے پرائز بونڈ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم سے ایک مکان خریدا۔ اب اس میں خود بھی رہائش پذیر ہے اور ایک حصہ بارہ ہزارروپیہ ماہانہ کرایہ پر دے رکھا ہے۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا یہ سب اس کے لیے جائز ہے اگر نہیں تو تلافی کی کیا صورت ہوگی؟
جواب نمبر: 3253829-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1149=1149-7/1432
پرائز بونڈ کے ذریعہ حاصل ہونے والی رقم حرام وناجائز تھی، زید کو ہرگز نہ لینا چاہیے تھا، اب جب کہ اس رقم سے مکان خرید چکا ہے تلافی کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ اتنی رقم غریبوں پر بلانیت ثواب صدقہ کردے، یکبارگی دشوار ہو تو آہستہ آہستہ کرکے حسب استطاعت کرتا رہے اور توبہ استغفار بھی کرتا رہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند