• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46812

    عنوان: موبائل سے تصویر بنانا یا ویڈیو گرافی کرنا ناجائز

    سوال: ۱۔ اگر کوی شخس بچّوں کی تصویر موبایل سے لے یا ام لوگوں کی موبایل سے ویڈیو بنایے اسکے پیچھے نماز پڑنا جایز حے یا نحے۔ ۲۔ موبایل سے لوگوں کی تسویر لینا یا ویڈیو بنانا جایز حے یا نحے۔ ۳۔ بارح ربی ال اوّل کے موقے پر لوگوں سے خون جما کرکے بلڈ بینک مے بیمار بچّوں کے لیے دینا جایز حے ناجایز حے حرام حے اسکے بارے مے اسلام مے کیا حکم حے۔

    جواب نمبر: 46812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1042-818/D=10/1434 (۱-۲) موبائل سے تصویر بنانا یا ویڈیو گرافی کرنا ناجائز اور گناہ ہے اس کے مرتکب کی امامت مکروہ ہے۔ (۳) جو بچے موجودہ وقت میں بیمار تھے اور خون کی انھیں اشد ضرورت تھی ان کے لیے خون بلڈ بینک میں دینا جائز امر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند