• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606749

    عنوان:

    بینک میں اگر کام کرنا جائز نہیں تو کیا کرنا بہتر ہوگا؟

    سوال:

    میں بینک میں کام کرتا ہوں ، میرا بینک میں کام کرنا جائز ہے اگر نہیں تو ہمارے لیے کرنا بہتر ہو گا؟ قرآن اور حادث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 606749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 225-165/B=03/1443

     اگر بینک کی ملازمت میں آپ کو سودی حساب و کتاب لکھنا ہوتا ہے یا اسے چیک کرنا ہوتا ہے تو یہ ملازمت جائز نہیں۔ حدیث میں آیا ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے پر، سود کھلانے والے پر، سود کی گواہی دینے والے پر اور سود کا حساب لکھنے والے پر لعنت فرمائی ہے، اس لئے ایسی ملازمت جائز نہیں، نہ اس کی اجرت لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند