• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 33193

    عنوان: میں بہت سارے لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ منتخب احادیث کتاب سے احادیث بھیجا کرتاہوں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

    سوال: (۱) میں بہت سارے لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعہ منتخب احادیث کتاب سے احادیث بھیجا کرتاہوں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ (۲) کیا اپنے موبائل یا ائی پیڈ (موبائل کی ایک قسم) میں مسنون دعا کی تصاویر رکھنا جائز ہے، تاکہ مسنون دعا صحیح پڑھی جائے، اور کیا فون یا ائی پیڈ کے ذریعہ مسنون دعا صحیح سے پڑھنے کی اجازت ہے؟

    جواب نمبر: 33193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1287=803-8/1432 (۱) بہتر ہے کہ ان لوگوں سے اجازت لے لیں اور احادیث باحوالہ نقل کردیں تاکہ وہ لوگ اسے محفوظ رکھیں، کھیل تفریح کے طوپر نہ ہو۔ (۲) محفوظ کرکے وقت ضرورت اس میں دیکھ کر پڑھ لینا جائز ہے، کھیل اور تفریح کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند