• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174172

    عنوان: موبائل ریچارج کرنا اور بینک اکاؤنٹ کھولنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسلہ ذیل کے بارے میں زید موبائل میں ریچارج کرتا ہے اور آن لائن بینک کھولنے کا کاروبار بھی کرتا ہے جبکہ لوگ موبائل میں ریچارج کروا کر فلمیں وغیرہ بھی دیکھتے ہیں اور بینک کے ذریعے سودی لین دین بھی کرتے ہیں تو زید نے جن لوگوں کا ریچارج کیا یا بینک اکاؤنٹ کہو لا وہ لوگ بھی یہ کام کرتے ہوں گے تو لوگ جو بھی گناہ کریں مثلا فلمیں دیکھنا اور سودی لین دین کرنا تو ان گناہوں میں کیا زید بھی شامل ہوگا اور اس کو بھی گناہ ملے گا برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 174-165/D=03/1441

    موبائلوں میں نیٹ کے ریچارج کا کاروبار درست ہے، اس لئے کہ نیٹ کا صحیح استعمال بھی ہوسکتا ہے، جو لوگ اس کا غلط استعمال کریں گے وہ خود اس کے ذمہ دار ہوں گے، زید ان کے گناہ میں شامل نہ ہوگا۔ آن لائن بینک کھولنے کا کیا مطلب ہے؟ بینک کی برانچ لینا یا اکاوٴنٹ کھلوانا یا کچھ اور؟ پھر موبائل سے اکاوٴنٹ کھلوانے میں آپ کو کیا کام انجام دینے پڑتے ہیں؟ اس کی وضاحت کیجئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند