• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4618

    عنوان:

    کیاایسے فحش اشتہارجس میں (نیم برہنہ عورتوں کی تصویر ہو) اس کا چھاپنا اور تقسیم کرنا اور اس طرح کے اشتہارات میں کسی بھی طرح سے شامل ہونا جائز ہے؟ اوراس کی آمدنی حلال ہوگی یا حرام؟

    سوال:

    کیاایسے فحش اشتہارجس میں (نیم برہنہ عورتوں کی تصویر ہو) اس کا چھاپنا اور تقسیم کرنا اور اس طرح کے اشتہارات میں کسی بھی طرح سے شامل ہونا جائز ہے؟ اوراس کی آمدنی حلال ہوگی یا حرام؟

    جواب نمبر: 4618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 986=1142/ ب

    جاندار کی تصویر بنانا حرام ہے، اور اس میں بھی نیم برہنہ عورتوں کی تصویر یہ زیادہ شنیع ہے، پس فحش اشتہار کا چھاپنا، اسے تقسیم کرنا، یا کسی طرح اس میں شامل ہونا جائز نہیں: ولا یجوز الاستیجار علی الغنا والنوح والملاہي لأنہ استیجار علی المعصیة والمعصیة لا تستحق بالعقد (ہدایہ، ج:۴، ص:۳۰۳)۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند