• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 4503

    عنوان:

    میاں اور بیوی جن کے پہلے ہی سے بچے ہوں اگلے بچہ کی پیدائش میں کیسے تاخیر کرسکتے ہیں (دو بچوں کے درمیان تاخیر)؟ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ دونوں اپنا جنسی تعلق برقرار رکھیں اور بچہ کی پیدائش سے بچے رہیں۔ کیا اسلام میں مانع حمل گولی کا استعمال جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 989=1309/ ھ

    جلد استقرارِ حمل ہونے سے موجود بچہ کی صحت متأثر ہونے کا اندیشہ ہو اور مناسب فاصلہ وتاخیر کی ضرورت درپیش ہو ایسی صورت میں عارضی مانع حمل تدبیر (گولی وغیرہ) اختیار کرلی جائے تو گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند