• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175966

    عنوان: ویب سائیٹ پر اشتہار دیکھنے کی کمائی كا حكم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں ایک بندے نے ویب سائیٹ بنائی ہے ، اور اس میں مختلف پیکجز رکھیے ہیں، مثال کے طور پر ان کا ایک پیکج یہ ہے کہ ان سے 3000 کا 1یک اکاؤنٹ لو اور روز کے 40 ویڈیوز دیکھو ساری ویڈیوز علماء کی تقاریر پر مشتمل ہوتی ہیں، ویڈیوز دیکھنے کے روزانہ وہ کچھ پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں جمع کرتے جاتے ہیں۔ اس طرح 3 مہینوں میں ہمیں 8000 حا صل ہوتے ہیں، اور وہ اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے ،اور پھر سے کمائی کے لئے دوبارہ اکائنٹ خریدنا پڑتا ہے ۔ براہ کرام، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 418-337/D=05/1441

    دیڈیو کے لئے کلک کرنے پر پیسہ ملنا اجارہ کا معاملہ ہے اور اس اجارہ کے لئے تین ہزار کے اکاوٴنٹ کھلوانے شرط فاسد شرط ہے جو واجب الترک ہے پھر کبھی بالکل کلک نہ کرنے کی وجہ سے تین ہزار کا ضبط ہو جانا قمار (جوے) کی شکل ہے جو ناجائز و حرام ہے پس مذکورہ ویب سائٹ کے ذریعہ اکاوٴنٹ کھلوانا اور پیسہ کمانا ناجائز و حرام ہوا۔

    اگر ویڈیوز میں علماء کی تقاریر ہوں تو بھی اس کے ساتھ فحش تصاویر ایڈورٹائز کے طور پر آتی ہیں جن کا دیکھنا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند