• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 149759

    عنوان: ملازمت پانے کے لیے جعلی تجربہ پیش کرنا؟

    سوال: میرے شوہر بارہ سال سے کام کررہے ہیں مگر ان کی نوکری میں کوئی ترقی یا تنخواہ میں اضافہ نہیں ہورہاہے، دوسری جگہ کام کرنے کے لیے انہوں نے نیٹ ورکنگ کا ٹریننگ کورس بھی کیا، لیکن ٹریننگ کرنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ بائیو ڈاٹا (ذاتی تفصیلات ) میں ہمیں جعلی تجربہ دینا پڑے گا ملازمت پانے کے لیے ، ہم نے بہت ساری کمپنیوں سے رابطہ کرکے سچائی بتائی کہ ہمیں دوسرے فیلڈ میں تجربہ ہے ،نہ کہ اس فیلڈ میں ، مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، کیا ہم ملازمت پانے کے لیے جعلی تجربہ دے سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا اس سے حاصل ہونے والی کمائی حلال ہوگی؟

    جواب نمبر: 149759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 854-825/M=7/1438

    ملازمت پانے کے لیے جعلی تجربہ پیش کرنا، ناجائز اور غلط ہے۔ جعلی تجربہ کی بنا پر اگر کوئی ملازمت پالے اور ملازمت جائز کام کی ہو اور ملازم دیانت داری کے ساتھ کام کرے تو آمدنی (کمائی) پر حرام کا حکم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند