• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 66853

    عنوان: ٹی وی، ڈش انٹینا وغیرہ كی خرید وفروخت كیسی ہے؟

    سوال: علمائے کرام اس ضروری استفتاء کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ آج کل ٹی وی، ڈش انٹینا و مشین، ٹیپ و دیگر جیسے اشیاء کے کاروبار کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ (۱) ان اشیاء کے خریدنے اور فروخت کرنا کیسا ہے ؟ (۲) ان اشیاء کے مرمت کرنا اور اسکے مستری کاکام کرنا کیسا ہے ؟ ان دونوں قسم کاروبار میں بہت سے لوگ ملوث ہیں. اس کے بارے مفصل اور حوالہ جات کے ساتھ جواب مطلوب ہیں.

    جواب نمبر: 66853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 647-647/B=9/1437 (۱) جو چیزیں لہو لعب اور بے حیائی امور میں پورے طور پر یا اکثر استعمال کی جاتی ہیں اس کا خریدنا اور فروخت کرنا دونوں کُلُّ لہوٍ حرامٌ کے تحت ناجائز ہے۔ (۲) ان کی مرمت کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند