متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 612022
سوال : ایک کمپنی ہے جس کے بہت سارے پرو ڈکٹ ہیں ان میں سے ایک بیئر کا بھی ہےاس کمپنی کی آمدنی زیادہ تر اس بیئر کی وجہ سے حاصل ہو تی ہے تو اس کمپنی کی شیئر سے منافع حاصل کرنا کیسا ہے؟
جواب نمبر: 612022
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1233-1026/B=11/1443
صورت مذكورہ میں جب اس كمپنی كی آمدنی زیادہ تر بیئر كی وجہ سے حاصل ہوتی ہے تو اس كمپنی كے شیئر سے منافع حاصل كرنا جائز نہ ہوگا، وہ ناپاك و حرام ہے، اس سے كمائی حاصل كرنا حرام ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند