• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 26648

    عنوان: سوال یہ ہے کہ جہاں پر میری دکان ہے وہ علاقہ غیر لوگوں کا ہے ، اور ان کے جب تہوارآتے ہیں تو وہ ہمارے پاس سے پیسے جمع کرتے ہیں ، ایسا سال میں ایک یا دو مرتبہ ہوتاہے تو اس مسئلہ کو حل کیسے کریں ؟ برا ہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ پیسے جانے کا دکھ نہیں ہے، لیکن غلط جگہ لگ جاتے ہیں ، اس کا دکھ ہے۔ 

    سوال: سوال یہ ہے کہ جہاں پر میری دکان ہے وہ علاقہ غیر لوگوں کا ہے ، اور ان کے جب تہوارآتے ہیں تو وہ ہمارے پاس سے پیسے جمع کرتے ہیں ، ایسا سال میں ایک یا دو مرتبہ ہوتاہے تو اس مسئلہ کو حل کیسے کریں ؟ برا ہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ پیسے جانے کا دکھ نہیں ہے، لیکن غلط جگہ لگ جاتے ہیں ، اس کا دکھ ہے۔ 

    جواب نمبر: 26648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1560=1560-11/1431

    غیرمسلم کے مذہبی تہواروں میں چندہ دینے سے بچنے کی جو بھی ممکنہ صورت ہو، اسے اختیار کریں، اگر صورت حال ایسی ہو کہ عزت وآبرو اور فتنہ وفساد کا اندیشہ ہو تو دفع وبال کی نیت سے دیدیا کریں، پھر وہ جہاں چاہیں استعمال کریں، آپ ان کے مذہبی کاموں میں تعاون کی نیت وقصد نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند