• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58788

    عنوان: میری دکان الیکٹرونکس اور الیکٹرونیکل کی ہے، اس میں لگ بھگ بجلی کے سارے سامان دستیاب ہیں یعنی میں بجلی کے سامان بیچا کرتاہوں اس میں ریڈیو بھی ہے ٹی وی بھی ہے ، لیڈ بھی ہے ، ایل سی ڈی بھی ہے ، ڈش ٹی وی وغیرہ کی چھتری وغیرہ بھی ہے ، گانے وغیرہ کی سی ڈی بھی ہے نیز اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری چیزں ہیں جیسے طلوع بلب تار بورڈ پائپ گاڑی وغیرہ وغیرہ تو ان میں سے کونسی چیز میرے لیے بیچنا صحیح ہے اور کونسی چیزبیچنا صحیح نہیں ہے؟ مزید وضاحت کے ساتھ بتائیں ۔ بندہ بہت بڑا جاہل ہے۔

    سوال: میری دکان الیکٹرونکس اور الیکٹرونیکل کی ہے، اس میں لگ بھگ بجلی کے سارے سامان دستیاب ہیں یعنی میں بجلی کے سامان بیچا کرتاہوں اس میں ریڈیو بھی ہے ٹی وی بھی ہے ، لیڈ بھی ہے ، ایل سی ڈی بھی ہے ، ڈش ٹی وی وغیرہ کی چھتری وغیرہ بھی ہے ، گانے وغیرہ کی سی ڈی بھی ہے نیز اس کے علاوہ اور بھی بہت ساری چیزں ہیں جیسے طلوع بلب تار بورڈ پائپ گاڑی وغیرہ وغیرہ تو ان میں سے کونسی چیز میرے لیے بیچنا صحیح ہے اور کونسی چیزبیچنا صحیح نہیں ہے؟ مزید وضاحت کے ساتھ بتائیں ۔ بندہ بہت بڑا جاہل ہے۔

    جواب نمبر: 58788

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 409-409/Sd=8/1436-U ٹی وی، گانے کی سی ڈی بیچنا ناجائز ہے اور ڈش ٹی وی کی چھتری بیچنا مکروہ ہے، اِن کے علاوہ ریڈیو، بلب، تار بورڈ، پائپ اور لیڈ بیچنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند