• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153966

    عنوان: پوسٹر یا بینر وغیرہ میں تصویر ڈالنا؟

    سوال: حضرت! میرے پاس اپنی دوکان ہے اور میرا گرافک ڈیزائیننگ کا کام ہے جیسے ویزٹنگ کارڈ، شادی کارڈ، بینر، پوسٹر وغیرہ۔ میں کسی بھی پوسٹر یا بینر میں تصویر نہیں ڈالتا ہوں، اگر میں پوسٹر یا بینر وغیرہ میں تصویر ڈال دوں تو کیا یہ حرام ہے؟ کیونکہ آج کل ہر پوسٹر اور بینر میں تصویر ہی ہوتی ہے جیسے الیکشن وغیرہ میں، تو آپ بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 153966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1300-1207/sn=12/1438

    جی ہاں! پوسٹر یا بینر وغیرہ پر تصویر ڈالنا جائز نہیں ہے؛ لہٰذا آپ ایسا نہ کریں، اس صورت میں آپ کی آمدنی کچھ کم ہوسکتی ہے؛ لیکن حلال آمدنی کم مقدار میں ہونے کے باوجود حرامِ کثیر سے خیر وبرکت میں بہت بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند