• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17535

    عنوان:

    میں چائنا میں پی ایچ ڈی کی وجہ سے مقیم ہوں۔ یہاں پر ایک فاسٹ فوڈ ہے جہاں پر یہاں کے پاکستانی مسلم طلباء نے خود دیکھا ہے کہ وہ جو چکن کے پیکٹ استعمال کرتے ہیں ان پر حلال لکھا ہوتا ہے۔ فاسٹ فوڈ کے مینیجر کا بھی کہنا ہے کہ وہ حلال چکن کے پیکٹ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن فاسٹ فوڈ والوں نے کہیں حلال فوڈ کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ کیا ان مذکورہ حالت میں اس فاسٹ فوڈ سے کھانا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1719=1719-11/1430

    محض چکن کے پیکٹ پر حلال لکھا ہوا ہونا کافی نہیں، آپ پہلے اس بارے میں تحقیق واطمینان حاصل کرلیں، فاسٹ فوڈ کمپنی میں کام کرنے والے کون لوگ ہیں؟ شرعی طریقے پر ذبیحہ حلال کرتے ہیں یا نہیں؟ جب تک شرعی شہادت وتحقیق سے چکن کا حلال ہونا معلوم نہ ہوجائے اس وقت تک استعمال سے احتراز کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند