• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 40278

    عنوان: بالوں کا کاروبار

    سوال: ہم بالوں کو برآمد کرتے ہیں، بالوں کی وگز -یعنی الوں کی ٹوپی-بنانے میں استعمال ہوتے ہیں ا ور دوسرے ملکوں میں بیچتے ہیں، کیا اس طرح بالوں کا کاروبار کرنا جائز ہے؟ میں نے سناہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 40278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1104-703/H=9/1433 انسان اور خنزیر کے بالوں کے علاوہ جانوروں کے بالوں کی ٹوپی بنانا اور بیچنا شرعاً اس کی گنجائش ہے یعنی اس کاروبار میں کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند