• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158130

    عنوان: ایموجی یا بیٹموجی (emoji, bitmoji) استعمال کرنا جائز ہے ؟

    سوال: ایموجی یا بیٹموجی (emoji, bitmoji) استعمال کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 158130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 532-532/SN=6/1439

    بیٹموجی کے تحت جو شکلیں ہوتی ہیں وہ تو سر سمیت پورے بدن کی تصویریں ہوتی ہیں گو کسی قدر کارٹون کے مشابہ، ان کا استعمال بلاشبہ جائز نہیں ہے؛ کیونکہ یہ بھی شرعاً تصاویر ہیں اور تصویر بنانے اور استعمال کرنے پر احادیث میں وعیدیں آئی ہیں، اور ایموجی کے تحت جو سر اور چہرے کی شکلیں ہوتی ہیں ان میں بھی اکثر بہ حکم تصویر ہی ہیں؛ کیونکہ ان میں سر، پیشانی، آنکھ اور منھ وغیرہ جیسے اعضاء نمایاں ہوتے ہیں؛ لہٰذا ان کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند