• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19402

    عنوان:

    کیا سیلون والے( حجام) کی کمائی حلال ہے یا حرام؟ کیا اس گھر میں شادی کرسکتا ہوں جس گھر کی کمائی حرام ہو یا پھر مشکوک؟ برائے کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال:

    کیا سیلون والے( حجام) کی کمائی حلال ہے یا حرام؟ کیا اس گھر میں شادی کرسکتا ہوں جس گھر کی کمائی حرام ہو یا پھر مشکوک؟ برائے کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 19402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 381=299-4/1431

    حجام چونکہ اکثر ڈاڑھی مونڈتے ہیں، انگریزی بال کاٹتے ہیں اور یہ کام ناجائز ہے، ناجائز کام کی جو اجرت ہوتی ہے وہ بھی ناجائز ہوتی ہے، ایسے شخص کے یہاں شادی کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند