• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50693

    عنوان: میرے بھائی بینک میں منیجر کی پوسٹ پہ کام کرتے ہیں ، کیامیں ان کی گاڑی استعمال کرسکتی ہوں جو کہ بینک کی طرف سے دی گئی ہے؟

    سوال: (۱) میرے بھائی بینک میں منیجر کی پوسٹ پہ کام کرتے ہیں ، کیامیں ان کی گاڑی استعمال کرسکتی ہوں جو کہ بینک کی طرف سے دی گئی ہے؟ (۲) پہلے میں پیسے استعمال کرتی تھی، اب نہیں کرتی ہوں تو پرانے کپڑے یا دوسری چیز استعمال کرسکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 50693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 384-333/H=3/1435-U (۱) اس کا استعمال مکروہ ہے۔ (۲) جو حکم پیسوں کا ہے وہی ان پیسوں سے حاصل کردہ پرانے کپڑے ودیگر اشیاء کا بھی ہے، آپ احتیاط برتتی ہیں ، آئندہ بھی آپ کے حق میں بہتر یہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند