• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603699

    عنوان:

    بینك سے سود لے كر كی گئی دعوت كا حكم

    سوال:

    عرض یہ ہے کہ جو لوگ بینک سے قرض لے کر بیٹی کی شادی کرتے ہیں اور اسی پیسے سے وہ لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں تو کیا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    (۲) جو سرکاری ملازم زیادہ تر بینک یا پنجابی کے قرض میں ڈوبے رہتے ہیں جو کہ سود پر لیا ہوتاہے ، کیا ان کے یہاں کھانا پینا جائز ہے یا نہیں؟

    براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 603699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 771-547/B=08/1442
    سود کا لینا اور دینا شریعت میں حرام ہے۔ اس لئے ایسے شخص کے یہاں دعوت کھانے سے احتیاط کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند