• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38932

    عنوان: شادی كا كھانا

    سوال: مجھے یہ بتائیں کہ ہمارے گھر میں شادی کا کھانا آتاہے تو اسے کھانا جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ شادی تو ہندوانہ رسم ہے اور یہ کھانا کیا حرام ہے یا مکروہ یا پھر کیا ہے؟حرام اور مکروہ میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 38932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 998-823/B=6/1433 شادی کے معنی خوشی کے آتے ہیں، نکاح، رخصتی، ولیمہ ان سب میں خوشی پائی جاتی ہے، اس لیے نکاح کو شادی بھی بولتے ہیں، آپ کے پاس شادی کا کھانا آتا ہے اور بھیجنے والا حلال وجائز کمائی کماتا ہے اس کا کھانا قبول کرنا درست ہے۔ شادی میں کچھ لوگ جائز اور صحیح طریقے بھی اپناتے ہیں اور کچھ لوگ ہندوانہ طریقے اپناتے ہیں، اس سے کھانے میں کوئی قباحت نہیں آتی۔ نہ یہ حرام ہے نہ مکروہ۔ آپ بلاتردد کھاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند