• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601909

    عنوان:

    چاندی کی انگوٹھی پر سونے کا پانی پھروانا كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی پر سونے کا پانی پھرواکر پہننا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 601909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 360-281/D=05/1442

     چاندی کی انگوٹھی ساڑھے چار ماشہ کے اندر ہو اس پر سونے کا پانی چڑھا ہو تو اس کے پہننے کی گنجائش ہے۔

    قال فی الدر: والخلاف فی المفضض اما المطلی فلا باس بہ بالإجماع بلا فرق بین لجام ورکاب وغیرہما لأن الطلاء مستہلک لا یخلص فلا عبرة للونہ ۔ قال الشامی تحت قولہ ”المفضض أراد بہ ما فیہ قطعة فضة فیشمل المضبب ․․․․․ أما التمویہ الذی لا یخلص فلا بأس بہ بالإجماع لأنہ مستہلک فلا عبرة ببقائہ لونا ۔ (الدر مع الرد: 9/497)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند