• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38941

    عنوان: سودی رقم کا حکم یہی ہے کہ بلانیت ثواب غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو وبال سے بچنے کی نیت کرکے دیدیں

    سوال: کیا اپنا ٹکیس بچانے کے لئے میں بینک میں فکس ڈپوزٹ کرا سکتا ہو ، چونکہ فکس ڈپوزٹ ٹیکس نہیں کٹ گا اور اس پر ملنے والے سود ی رقم کو میں غریبوں میں تقسیم کردں گااور ایک روپیہ بھی اپنے اپر نہ خرچ کروں تو کیا اس صورت میں فکس ڈپوزٹ کروا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 38941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 909-559/H=6/1433 ٹیکس سے بچنے کی غرض اور نیت سے فکس ڈیپازٹ کرالینے کی گنجائش ہے، سودی رقم کا حکم یہی ہے کہ بلانیت ثواب غرباء فقراء مساکین محتاجوں کو وبال سے بچنے کی نیت کرکے دیدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند