• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 175146

    عنوان: ”گوگل پے “ یا ”فون پے“ کے ذریعہ پیسہ ٹرانسفر کرنے پر جو پیسہ ملتا ہے كیا وہ درست ہے؟

    سوال: میں نے ایک صاحب سے سنا ہے کہ پیسہ کے بدلے زیادہ پیسہ لینا سود ہے، گوگل پے (google pay) فون پہ(phone pay) اس میں جب کسی کو پیسے بھیجتے ہیں تو اس پر ایکسٹرا پیسہ دوبارہ ہمارے اکاؤنٹ میں آجاتا ہے ، اس کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ پیسہ کے بدلے پیسہ لینے سے سود میں شمار ہوگا؟

    جواب نمبر: 175146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 456-403/H=05/1441

    ”گوگل پے “ یا ”فون پے“ کے ذریعہ پیسہ ٹرانسفر کرنے پر کمپنی کی طرف سے جو ایکسٹرا پیسہ اکاوٴنٹ میںآ تا ہے وہ کمپنی کی طرف سے ایک تشجیعی اور ترغیبی انعام ہے اس کا شمار سود میں نہیں ہوتا ہے لہٰذا اس پیسے کا استعمال کرنا جائز ہے؛ البتہ محض پیسہ کمانے کے لئے محض حیلہ کے طور پر ایسا کرنا اچھا نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند