• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38916

    عنوان: شادی میں شرکت

    سوال: ایک شادی جس میں مندرجازیل باتیں ہوں تو کیا اس میں شرکت جائز ہے ؟۱) مخلوط کھانا ہو ، ۲) ویڈیو بن رہی ہو ، ۳) نامحرام اور محرم سب بیپردہ ایک ساتھ ہوں ، ۴)غیبت ہو رہی ہو، ۵) غیر اسلامی رسومات جو آج کل معاشرے میں ہیں وہ ہوں رہی ہوں ، ۶) جس کی بیٹی کی شادی ہو وہ بینک کا ملازم ہو، ۷ ) موسیقی چل رہی ہو ، جزاک اللہ

    جواب نمبر: 38916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 982-806/B=6/1433 مذکورہ بالا جس قدر باتیں آپ نے تحریر فرمائی ہیں اگر یہ سب شادی کی محفل میں پائی جاتی ہیں تو ایسی شادی میں شرکت نہ کرنی چاہیے، خاص کر دین دار اور اہل علم کو بڑی احتیاط کرنی چاہیے، ایسی شادی میں شرکت کرنے سے گناہ بھی ہوتا ہے اور بدنامی بھی ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند