• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 176722

    عنوان: یوپی ورک ویب سائٹ میں اکاؤنٹ کھول کر کام کرنا

    سوال: ”یوپی ورک“ (Upwork ) ایک فرلانس ویب سائٹ ہے جہاں کوئی بھی اکاؤنٹ بنا کر کام کرسکتاہے، میرے دوست نے میر”ا یوپی ورک“ کااکاؤنٹ بنایا اور ایسے کوائلیفیکیشن(تعلیمی لیاقت) اور تجربہ جو جھوٹ تھا وہ ڈال کر اکاؤنٹ منظور کرالیا، میں نے بعد میں اپنی اس میں تمام صحیح جانکاری فراہم، کی، تو اب جو بھی مجھے کام دے گا میرے اس انفارمیشن پہ جو مجھ میں ہے تو کیا اب میری کمائی حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 176722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:616-462/sn=7/1441

    جب بعد میں آپ نے ویب سائٹ میں صحیح جانکاری دی تو اب یہ محظور تو نہ رہا کہ لوگوں کو دھوکے میں رکھ کر کام حاصل کررہے ہیں ؛ لیکن سوال میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ اس اکاؤنٹ کے توسط سے آپ کس طرح کا کام کریں گے؟ بہر حال اگر وہ کام مباح ہو، کسی شرعی قباحت پر مشتمل نہ ہو تو آپ کی کمائی شرعا درست اور حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند