• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146722

    عنوان: دوسرے کی اسکالر شپ اس کی مرضی سے لینا؟

    سوال: میرا دوست جو غیر مسلم ہے وہ اسکالر شپ نہیں لے رہا تھا، میں نے اس سے کہا کہ میں تیرے ڈاکومینٹ بنواکر اسکالرشپ فارم جمع کرا دوں، اگر اسکالرشب آئے تو تو مجھے دے دینا، اس نے کہا ٹھیک ہے، میں نے اس کے اسکالرشپ کے سارے ڈاکومینٹ بنوا کر جمع کرا دیئے، اس کے بعد اس کی اسکالرشب آگئی اس نے مجھے دی دیا، اور اپنی خوشی سے دے دیا، لیکن میں نے اس کو ۱۰/ فیصد اسکالرشپ دے دی اور ۹۰/ فیصد اسکالرشپ میں نے لے لی، کیا میں نے صحیح کیا؟ کیا میں ان پیسوں کو استعمال کرسکتا ہوں؟ کچھ پیسے اکاوٴنٹ میں ابھی جمع ہیں آپ مجھے صحیح مشورہ دیں میں کیا کروں؟ براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 146722

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 333-314/M=3/1438

     

    صورت مسئولہ میں غیر مسلم دوست کے نام پر جب اسکولرشپ آگئی اور اور اس نے وصول کرکے اپنی خوشی سے ہبةً آپ کو دیدی تو آپ کے لیے اس کا لینا اور استعمال کرنا درست ہے اور اس میں سے دس فیصد دوست کو دینا بھی صحیح ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند