• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50887

    عنوان: مذکورہ کمیٹی کا طریقہ کار شرعی نقطہٴ نظر سے

    سوال: ہمارے علاقے میں لکی کمیٹی کے نام سے ایک سکیم چل رہی ہے جسکا طریقہ کار یہ ہے کہ اس میں مختلف تعداد میں ممبرز ہوتے ہیں۔ہر ایک کو ماہانہ ایک مخصوص رقم جو کہ ۰۰۵۱،۰۰۰۲ تک ہوتی ہے وہ انتظامیہ کو جمع کروانی پڑتی ہے ،ہر مہینے قرعہ اندازی ہوتی ہے ،جس شخص کا نام نکلے اسے موٹر سائیکل یا کوئ بھی طے شدہ چیز دے دی جاتی ہے اور انعام یافتہ شخص دوبارہ مخصوص قسط جمع کروانے کا پابند نہیں رہتا!ہر ممبر کو اپنا نام قرعہ اندازی میں نکلنے تک قسط جمع کروانی پڑتی ہے !کیا یہ سکیم شرعی لحاظ سے ٹھیک ہے ؟؟

    جواب نمبر: 50887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 309-309/M=4/1435-U مذکورہ کمیٹی کا طریقہ کار شرعی نقطہٴ نظر سے جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند