• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38934

    عنوان: جیب خرچ

    سوال: جی مجھے یہ بتائیں کہ مجھے میرے ابّو جیب خرچ نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے بہت مشقت ہوتی ہے تو میں جب اپنی پڑھائی کی فیس لیتا ہوں تو میں اسی میں جیب خرچ بھی لیلے تا ہوں اور ابّو کو بولتا ہوں کہ یہ میری پڑھائی کی فیس ہے ..میرا جیب خرچ میرا حقق ہے ور اس طرح جو میں کر رہا ہوں کیا اس میں کچھ گناہ تو نہیں کر رہا؟

    جواب نمبر: 38934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 256-274/N=6/1433 فیس زائد بتاکر جیب خرچ حاصل کرنا ناجائز وحرام ہے کیونکہ یہ جھوٹ ہے اور آپ کی ضروریات پوری کرنا تو ان کی ذمہ داری ہے، لیکن آپ کا روزانہ کا خرچ ان کی ذمہ داری سے خارج ہے، اس لیے اگر وہ جیب خرچ کے نام پر پیسے مانگنے پر آپ کو پیسے دیں تو آپ وہ لے لیں اور اس سے اپنا جیب خرچ جلائیں نہیں تو زائد فیس بتاکر جیب خرچ حاصل کرنے سے آپ گریز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند