• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35186

    عنوان: الکوحل ملاہوا پرفیوم یا ڈیورینڈ استعمال کیا جاسکتاہے؟

    سوال: الکوحل ملاہوا پرفیوم یا ڈیورینڈ استعمال کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 35186

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1725=1207-11/1432 آجل کل الکوحل جو رائج ہے وہ بالعموم اشربہ اربعہ محرمہ کے علاوہ سے تیار کیا جاتا ہے، اس لیے ایسے پرفیوم یا ڈیورینڈ کے استعمال کی گنجائش ہے تاہم احتراز کرنا اولیٰ و بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند