• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5292

    عنوان:

    میرے ایک دوست نے سوال کیا کہ اگر آدمی اپنی سالی کے ساتھ زنا کرے تواس کا اپنی عورت کے ساتھ نکاح ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

    سوال:

    میرے ایک دوست نے سوال کیا کہ اگر آدمی اپنی سالی کے ساتھ زنا کرے تواس کا اپنی عورت کے ساتھ نکاح ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 5292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837=716/ ب

     

    سالی سے زنا کرنے سے نکاح تو نہیں ٹوٹتا، البتہ ایسا کرنا سخت گناہ ہے۔ سالی سے پردہ واجب ہے، خاص طور سے اگر فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو پردہ کی تاکید اور بڑھ جاتی ہے۔ پس اس سے پردہ کرنا چاہیے اور گفتگو وغیرہ سے احتیاط کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند