• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601754

    عنوان:

    والد کے گھر کو کرایہ پر ظاہر کر کے تنخواہ میں اس کے عوض پیسے لینا جائز ہے یا نا جائز۔

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے والد صاحب کے گھر میں ان کے ساتھ رہتا ہوں اور میں ایک سرکاری ملازم ہوں اگر میں اپنے والد کے گھر کو کرائے پر ظاہر کردوں تو مجھے تنخواہ میں اس کے الگ سے پیسے ملیں گے، کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی اصلاح فرمائیں۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 601754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 334-250/D=05/1442

     مکان والد صاحب کی ملکیت ہے اور آپ ان کے ساتھ رہتے ہیں ایسی صورت میں اگر والد صاحب سے کرایہ کا کچھ معاملہ کرلیں پھر وہ رقم انھیں کسی طور پر بھی پیش کردیا کریں تو سرکار سے کرایہ کی رقم لینے کی گنجائش ہوگی۔ بصورت دیگر جھوٹ بول کر لینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند