• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 33312

    عنوان: ڈی وی کی متعین فارم پر کرکے ڈی وی کی ویب سائٹ میں بھیجنا

    سوال: انٹرنیٹ کی ہماری ایک دکان ہے ، ہر سال امریکہ” یوایس ڈائیورسٹی ویزا لوٹری“ کا پروگرام کرتاہے، ہمارے دکان سے بہت لوگ درخواست بھیجتے ہیں، ہمارا کام یہ ہوتاہے: (۱) ڈیجٹل کیمرہ سے مرد /عورت کی تصویر لیتاہوں؟ (۲) ڈی وی کی متعین فارم پر کرکے ڈی وی کی ویب سائٹ میں بھیج دیتے ہیں۔ (۳) فی شخص 70/ روپئے اور فی فیملی 120/ لیتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ (۱) درخواست بھیجنے کی تجارت جائز ہے یا نہیں؟ (۲) اگر جائز ہے تو کیمرہ سے مرد وعورت کی تصوریر اتار نا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 33312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1176=992-8/1432 مذکورہ کام کے لیے درخواست بھیجنے کا کام شرعاً درست نہیں، اس میں کیمرے سے مرد وعورت کی تصویر لینی ہوتی ہے، عورتوں کے ساتھ بے پردگی ہوتی ہے، ویب سائٹ میں جائز وناجائز سب ہی چیزیں بنائی جاتی ہیں اور یہ شرعاً گناہ ہے اور گناہ کے کام کی تجارت کرنا بھی گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند